چکیوں کا گندم کوٹہ جلد بحال ہو جائے گا،صوبائی مشیر

December 04, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) مشیر وزیر اعلیٰ طارق گجر نے یقین دلایا ہے کہ دویا تین دن میں چکیوں کا گندم کوٹہ بحال ہو جائے گا۔وہ انجمن تاجران آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو کر رہے تھے۔وفد میں جنرل سیکرٹری عبدالرزاق ،نائب صدر امتیاز انصاری، ابراہیم خان،سیٹھ عابد اور دیگر شامل تھے۔