گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات

December 05, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر کی ہدایت پر ملتان ڈسٹرکٹ میں اتوار کے روز گرجا گھروں میں ہونے والی عبادت کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ متعلقہ ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے سیکیورٹی پلان کے مطابق پولیس افسران کو چیک کیا اور ڈیوٹی سے متعلق بریف کیا۔ گرجا گھروں پر متعدد پولیس افسران واہلکاران تعینات کیے گئے تھے اس کے علاوہ چھتو ں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ ضلع کے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ بریف کیا اورڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی۔سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاون اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ اس موقع پر سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرجا گھروں کی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوان الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں اور عبادت گاہوں میں داخل ہونے والے افراد کی ایس او پی کے مطابق چیکنگ کی جائے۔