پی ٹی آئی کا ’الیکشن کرواؤ، ملک بچاؤ‘ مہم چلانے کا فیصلہ

December 05, 2022

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ’الیکشن کرواؤ، ملک بچاؤ‘ مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہم لاہور سے شروع ہوگی۔

7 سے 17 دسمبر تک مہم کے پہلے مرحلے میں 11 روز تک ریلیاں نکالی جائیں گی اور اجتماعات منعقد ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ روزانہ شہر کے ایک حلقے میں ریلی ہوگی، پہلی ریلی 7 دسمبر کو حماد اظہر کے حلقے میں ہوگی۔

ریلیوں میں مہنگائی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معیشت پر بات کی جائے گی۔

پی ٹی آئی اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔