ہائیکورٹ، لاپتا شہریوں کو بازیاب کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

December 06, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا شہریوں کو بازیاب کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، 3 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، ایک مزید لاپتا شہری کا سراغ لگا لیا گیا، پولیس نے رپورٹ جمع کرادی، عدالت نے شہری نوید اقبال اور اسامہ کو بازیاب کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔