سڈنی :چڑیا گھر سے 5 شیر کیسے فرار ہوئے، ویڈیو سامنے آگئی

December 06, 2022

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک چڑیا گھر سے 5شیروں کی فرار ہونے کی ویڈیو سامنےآگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشہ ماہ سڈنی کے ایک چڑیا گھر سے شیر اور اس کے چار بچے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی تھیں۔

ویڈیو میں پانچ شیروں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس واقعے میں جانوروں اور چڑیا گھر کے عملے میں سے کسی کے بھی جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔

خبر ایجنسی کے مطابق چڑیا گھر میں اس طرح کے واقعے کیلئے سخت حفاظتی پروٹوکول موجود ہیں اور اس کے تحت فوری کارروائی کی گئی ہے۔