ارسلان نصیر نے عرفان پٹھان کی خوش فہمی دور کردی

December 06, 2022

فائل فوٹو

معروف پاکستانی یوٹیوبر و اداکار ارسلان نصیر نے بنگلادیش کے خلاف بھارت کی شکست پر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھانکی خوش فہمی پر طنزیہ ردِ عمل دیا ہے۔

عرفان پٹھان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی بنگلادیش کے خلاف میچ میں شکست پر حیرت کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ہم بنگلا دیش سے میچ میں کیسے ہار گئے؟‘

ارسلان نصیر نے عرفان پٹھان کے اس ٹوئٹ پر فقط (Gracefully) لکھنا مناسب سمجھا۔

دراصل ارسلان نصیر عرفان پٹھان کے خوش فہمی سے بھرپور سوال پر طنزیہ جوابدیتے ہیں کہ آپ ’بخوبی‘ ہارے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2022ء میں پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد عرفان پٹھان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کئی پاکستان مخالف ٹوئٹس کیے تھے۔

جس کے بعد بھارت کی سیمی فائنل میں انگلینڈ سے عبرت ناک شکست پر اُنہیں اپنے پاکستان مخالف ٹوئٹس کافی مہنگے پڑ ے کیونکہ پاکستانی فنکاروں نے عرفان پٹھان کو ان کے ہی تبصروں پر آڑے ہاتھوں لے لیا تھا۔

اب ایک بار پھر ارسلان نصیر نے عرفان پٹھان کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں بنگلادیش کےخلاف بھارت کی شکست پر ان کی جانب سے کیے گئے پاکستان مخالف ٹوئٹس یاد دلا دیے۔