پاکستان میں چکن کو مٹن اور بیف پر فوقیت حاصل

December 08, 2022

فائل فوٹو

دنیا کے سب سے معروف سرچ انجن گوگل نے رواں سال پاکستان کی مقبول سرچز کی فہرست جاری کی تو معلوم ہوا کہ کھانوں کی ایک وسیع رینج سرچ کی گئی ہے۔

جب بات کھانوں کی ہو تو پاکستانیوں کا کسی سے مقابلہ ہی نہیں، اس کا اندازہ آپ اس بات سے ہی لگا لیجئے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث جب لاک ڈاؤن لگا تو کھانوں کے شوقین پاکستانیوں کو یہ فکر لاحق ہوگئی اب وہ اپنے من پسند ریسٹورینٹ سے کھانے کیسے آرڈر کریں گے۔

لیکن جیسے ہی کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی ہوئی تو پاکستان میں لوگوں نے تمام بڑے تہوار بہت جوش و جذبے سے منائے، یہاں تک کہ مختلف اقسام کے کھانے پکانے کی نت نئی ریسیپیز تلاش کرنے کے لیےگوگل کا رُخ بھی کیا۔

گوگل کی جانب سے جاری کردہپاکستان کی مقبول سرچز کی فہرست کے مطابق چکن نے مٹن اور بیف پر سبقت حاصل کرلی جبکہ میٹھے میں براؤنیز کا چرچہ رہا۔

پاکستان میںگوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی گئی کھانوں کیریسیپیز:

1- چکن ریسیپی

2- پلاؤ ریسیپی

3- شامی کباب ریسیپی

4- چکن سوپ ریسیپی

5- نگیٹس ریسیپی

6- چکن پکوڑ۱ ریسیپی

7- وائٹ چکن ریسیپی

8- املی کی چٹنی کی ریسیپی

9- براؤنیز ریسیپی

10- ہاٹ اینڈ سور سوپ ریسیپی