ابرار احمد دوسری اننگز میں 5 وکٹ لینے کیلئے پرعزم

December 09, 2022

ملتان ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کے 7 بیٹرز کو پویلین بھیجنے والے پاکستانی بولر ابرار احمد نے کہا ہے کہ دوسری اننگز میں کم از کم 5 وکٹیں لوں گا۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران ابرار احمد نے کہا کہ رات کو علم ہوا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہا ہوں۔

انہوں نے آج کی پرفارمنس پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ کوشش ہوگی کہ دوسری اننگز میں بھی کم از کم 5 وکٹیں لوں۔

پاکستانی بولر نے مزید کہا کہ میں نے وائٹ بال سے کرکٹ شروع کی، بین اسٹوکس کی وکٹ لینا اچھا لگا۔

دوسری طرف جیو نیوز سے گفتگو میں ابرار احمد نے کہا کہ بولنگ کے دوران مجھ پر کوئی پریشر نہیں تھا۔

انہونے کہا کہ ایک انٹرویو میں جوروٹ اور بین اسٹوکس کی وکٹ لینے کی خواہش ظاہر کی تھی، میں بین اسٹوکس کی وکٹ کو فیورٹ قرار دوں گا۔

پاکستانی اسپنر نے یہ بھی کہا کہ مائنڈ میں تھا مزید ایک دو اوورز اچھے ہوگئے تو10 وکٹیں بھی ہو سکتی ہیں، جتنی بھی وکٹیں ملیں اس پر خوش ہوں۔