ماں ، چار بچے اور 6لڑکیاں اغواء

December 10, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں چار بچوں کی ماں سمیت چھ لڑکیوں کو اغوا ءکر لیا گیا۔ تھانہ کراچی کمپنی کو بلال رضا خان نے بتایا کہ اویس نے 19سالہ ہمشیرہ (ح) کو اغواء کرلیا۔تھانہ گولڑہ کو محمد یونس نے بتایا کہ طاہر نے میری بیوی( ف )بی بی اور چار بچوں کو اغواء کرلیا جو اپنے ساتھ اڑھائی لاکھ اور ڈیڑھ تولے سونے کے زیورات بھی لے گئی۔ تھانہ آئی نائن کو غنوی سلیم نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے چھوٹی بہن(ح) کو اغواء کرلیا، تھانہ سبزی منڈی کو فضل سبحان نے بتایا کہ ایاز وغیرہ نے بیٹی (م) کو اغواء کرلیا۔ تھانہ کورال کو صوبیہ یاسمین نے بتایا کہ محمد حسین وغیرہ نے بیٹی(ز) کو اغواء کرلیا۔ تھانہ پیرودہائی کی حدود سے عبد الرحمان کی 14 سالہ بیٹی (ث) کواور نیو ٹاؤن کی حدود سے بشراں کی9 سالہ بیٹی (ع) کو اغواء کرلیا گیا۔