راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سرینگر ہائی وے پر ایک گاڑی بے قابو ہو کر نالے میں جا گری، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین نوجوان زخمی ہو گئے،ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ پشاور موڑ کے قریب پیش آیا جہاں ایک کار نالے میں جا گری، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔