ڈالر کی صورتحال پر کل اہم اجلاس طلب، آئی ایس آئی حکام بھی شرکت کریں گے

December 15, 2022

ڈالر کی صورتحال پر کل اسلام آباد میںاہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابقآئی ایس آئی کے نمائندے سمیت کسٹمز حکام بھی شرکت کریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون، معاونین خصوصی اور سیکریٹری خزانہ شرکت کریں گے۔

گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے بھی موجود ہوں گے۔