عمران نے رقم دے کر تحائف خریدے، فرخ حبیب

December 16, 2022

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانے سے جو بھی چیز لی، پیسے دے کر لی۔

انہوںنے ایک بیان میں کہا کہ یہ سب تحائف عمران خان نے اپنے اثاثوں میں ظاہر بھی کیے، جب کہ زرداری نے توشہ خانے سے بی ایم ڈبلیو گاڑی، نواز شریف نے مرسیڈیز گاڑی لی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بطور کرکٹر جتنے بھی پلاٹ ملے وہ انہوں نے شوکت خانم اسپتال کو دے دیے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانے سے ہار لیا، آصف زرداری پر پاپڑ والے، فالودے والے کے کیس ہیں، جب کہ شریف برادران پر مقصود چپڑاسی کیس ہے۔