عمران خان پر حملہ سوچا سمجھا پلان اور سازش تھی، عمر سرفراز چیمہ

December 17, 2022

مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے سے متعلق جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ جلد عدالت میں جمع کروائی جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان پر حملہ ایک سوچا سمجھا پلان اور سازش تھی، سازش میں وہ سب شامل ہیں جو عمران خان کے خلاف مذہبی پروپیگنڈا کر رہے تھے، اگر وہ دوبارہ پیش نہ ہوئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جائیں گے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والا نہ جنونی ہے اور کوئی سیاسی و سماجی کارکن ہے، کچھ جماعتیں اس کو مذہبی اور جنونی رنگ دینا چاہ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارنزک رپوٹ کے مطابق حملہ آور دو یا اس سے زائد تھے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تسنیم حیدر نےجو بیان دیا ہے، اس کی بھی تحقیقات ہو رہی ہیں، ان کے وکیل نے بتایا ہے کہ تمام ثبوت لندن پولیس کو پیش کر دیے ہیں۔