ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردیے

December 17, 2022

مسلم لیگ (ن) کے اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ اور اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دیے۔

ن لیگی اراکین نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دستخط کرنے والے ارکان میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان شامل ہیں۔ تحریک عدم اعتماد پیر کو جمع کروادی جائے گی۔

ن لیگ کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ہمارے پلان اے، بی اور پلان سی سب تیار ہیں۔