لگتا ہے عمران فیس سیونگ چاہتے ہیں، قمر زمان کائرہ

December 18, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران خان فیس سیونگ چاہتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران خان ایک ہفتے بعد اسمبلیاں توڑنے کے بجائے آج ہی توڑ دیں۔

دوسری جانب سعید غنی کا کہنا تھا کہ تاریخ پہ تاریخ نہیں استعفے دو اور جان چھوڑو۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ تم کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہو۔

قبل ازیںاے این پی رہنما ایمل ولی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسمبلیاں اس لیے نہیں توڑیں تاکہ اپوزیشن دونوں صوبوں میں عدم اعتماد لائے۔