سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ لینے میں عارف علوی اور وزرا ناکام ہوئے، حکومت سے تمام مذاکرات ناکام ہوگئے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست ختم کردی، پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، ق لیگ کو حصہ دیں گے، ن لیگ کی سیٹیں انہیں دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی سمری پر 23 دسمبر درج ہے، پی ٹی آئی کو جو اسٹروک کھیلنا تھا وہ کھیلا، تحریک انصاف عمران خان کا نام ہے، باقی مجھ سمیت سب میراتھون ریس میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فوج اور عدلیہ پر بات نہیں کروں گا، عمران خان کے ساتھ ہوں، اسمبلیاں توڑنے کیلئے 23 دسمبر اور 25 دسمبر کی تاریخوں پر بات ہو رہی تھی۔
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف واپس آئیں اور الیکشن میں حصہ لیں، یہ دعویٰ کرتے ہیں نواز شریف واپس آئے گا تو کوئی قلعہ فتح ہو جائے گا۔