کارکن تیار رہیں جلد عام انتخابات ہوں گے، پرویز خٹک

December 18, 2022

پرویز خٹک - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 23 دسمبر کو اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ کارکنان الیکشن کی تیاری کریں، بہت جلد عام انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، وفاقی حکومت کا مزید رہنا ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کی دعوت دی مگر انہوں نے سنجیدگی نہیں دکھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ 23 دسمبر کو دونوں اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اسمبلیاں تحلیل ہوتے ہی امپورٹڈ حکومت خود جلد الیکشن کا اعلان کرے گی۔