• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان 2023ء میں وزیراعظم بننے جارہے ہیں، اسد عمر کا دعویٰ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے دعوی کیا ہے کہ 2023 میں عام انتخابات ہونے اور عمران خان وزیر اعظم بننے جارہے ہیں۔

کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں شمولیتی جلسے سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ بلوچستان میں بھی حکومت تحریک انصاف بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا، جو چوروں کے لوٹے سے برداشت نہیں ہوا اور بین الاقوامی سازش کے ذریعے ہماری حکومت ختم کر کے بوٹ پالش کرنے والے چیری بلاسم کو ملک پر مسلط کیا گیا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تحریک انصاف کی محنت سب کو نظر آرہی ہے، ہمارے دور میں میں بلوچستان کی ترقی کے لیے 6 سو ارب کا ترقیاتی بجٹ دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پر ہمارے کئی ساتھیوں نے اعتراض کیا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ پیچھے رہ گئے ہیں، ہم 6 سو ارب دیں گے۔

اسد عمر نے پی ڈی ایم کے قائدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے کہ ہم بھکاری ہے، وہ سن لے تم بھکاری ہوگے ہم نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سائنس دان کہتا ہے زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے لیکن بلاول کو شرم نہیں آتی ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمن اب بلوچستان سے الیکشن لڑنے کا سوچ رہا ہے، یہاں کے عوام اسے مسترد کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوروں کی حکومت کا وقت ختم ہو رہا ہے، عمران خان کا قافلہ بڑھتا جا رہا ہے، وہ جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے غلامی کو نامنظور کردیا، 2023 میں خوشحالی، امن اور انصاف کا دور ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید