تاجروں کے عمران خان کو خط لکھے جانے کے بعد کے پی حکومت متحرک

December 18, 2022

خیبر پختونخوا کے تاجروں کی جانب سے عمران خان کو خط لکھنے کے بعد صوبائی حکومت نے بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔

عمران خان کے نام انصاف ٹریڈر ونگ کے خط پر اقدام کرتے ہوئے مشیر داخلہ خیبر پختونخوا نے تاجروں سے ملاقات کے دوران معاملات بہتر بنانے کے لیے تاجروں سے مشاورت بھی کی۔

مشیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم، بھتہ اور قبضہ گروپ کی شکایت کے لیے ویب سائٹ کا اجراء کردیا گیا، جس پر آن لائن شکایت کی جا سکے گی اور گھر بیٹھے ای رپورٹ کروائی جاسکے گی۔

چند روز قبل انصاف ٹریڈر ونگ کی جانب سے عمران خان کو خط لکھا گیا تھا، خط میں بھتہ، اغواء برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی شرح پر تحفظات ظاہر کیے گئے تھے۔