کراچی: ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق، 4 زخمی

December 19, 2022

تصویر بشکریہ ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں اضافے کے سبب نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز نامعلوم سمت سے آ کر گولی لگنے سے زخمی ہونے والی 9 سالہ بچی دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

مزید نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے مختلف علاقوں میں 2 سالہ بچی سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکس مچھر کالونی میں گزشتہ روز نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہونے والی 9 سالہ بچی شہزادی سول اسپتال میں دم توڑ گئی۔

بچی کو گولی سر پر لگی تھی جس سے وہ جاں بر نہ ہو سکی۔

پولیس نے فائرنگ کے الزام میں تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

دیگر واقعات میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 سالہ بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔