بلوچستان میں جیلوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات

December 19, 2022

بلوچستان کےمحکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبے کی جیلوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات کی ہے۔

کوئٹہ سے بلوچستان کے محکمہ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

بلوچستان کے آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق جیلوں کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جیل کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ جبکہ جیلوں کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری بھیطلب کی گئی ہے۔