پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کرلی، مونس الہٰی

December 20, 2022

ق لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ اگلے الیکشن میں جیت عمران خان کی ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کرلی گئی۔

ایک بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں پنجاب اسمبلی توڑنے کی حکمت عملی مکمل کرلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جتنی مرضی کوشش کرلے وہ جلد الیکشن کو نہیں روک سکتی ہے۔

ق لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ اگلے الیکشن میں جیت عمران خان کی ہے۔