• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی، ق لیگ میں ایک اور رابطہ، عمران خان اور مونس الہٰی کی ملاقات ختم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت میں ایک اور رابطہ ہوگیا، عمران خان سے ملاقات کے بعد مونس الہٰی لوٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی اور انہیں ق لیگ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان اور مونس الہی کے درمیان گورنر پنجاب کے بلائے گئے اجلاس کو غیرآئینی قرار دینے پر اتفاق ہوا۔

عمران خان سے ملاقات میں مونس الہٰی نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور عدم اعتماد پر قانونی اور سیاسی رائے دی۔

ذرائع کے مطابق مونس الہٰی اس معاملے پر آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کرچکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید