اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن رکوانے کی درخوست دائر

December 21, 2022

فائل فوٹو

اسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن رکوانے کی درخوست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یونین کونسلز کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کردی گئی ہے جبکہالیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن 101 یونین کونسلز کی حد تک تھا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو پرانی ووٹر لسٹ کے مطابق الیکشن کرانے سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اب ان 101 یونین کونسلز کا وجود باقی نہیں رہا۔

درخواست کے مطابق وفاقی حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم بھی تجویز کی ہیں۔

درخواست بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کے چیئرمین کےامیدوار شہزاد اورنگزیب نےاسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

دوسری جانبالیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ الیکشن 31 دسمبر کو ہی ہوں گے۔