ملک بھرکی لیبارٹریوں کو ٹائیفائیڈ کے غیر مصدقہ ٹیسٹ سے روک دیا گیا

December 22, 2022

قومی ادارہ برائےصحت، این آئی ایچ نے ملک بھرکی لیبارٹریوں کو ٹائیفائیڈ کے غیرمصدقہ ٹیسٹ سے روک دیا۔

این آئی ایچ نے کہا کہ ٹائیفائیڈ بخار کی تصدیق کے لئے وڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ نہ کیے جائیں، ٹائیفائیڈ کےکیسز سیلاب زدہ علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں کچھ لیبارٹری اور اسپتال اب بھی یہ ٹیسٹ کر رہے ہیں۔

این آئی ایچ نے کہا کہ ٹائیفائیڈ کی تصدیق کے لئے مصدقہ ٹیسٹ صرف بلڈ کلچر ہےاور وہی کیا جائے۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی لیبارٹریوں اوراسپتالوں کووڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ سے روک دیا

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیرمصدقہ ٹیسٹ کرنےوالی لیب اوراسپتالوں کے خلاف ایکشن ہو گا۔

اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اداروں نے بھی وڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ سےمنع کردیا۔