فیصل آباد، دو کمسن محنت کش لڑکیوں سے زیادتی

December 23, 2022

فیصل آباد میں دو کمسن محنت کش لڑکیوں سے مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابقکھرڑیانوالہ میں واقع ٹیکسٹائل ملز میں ٹھیکیدار شہباز نے 12 اور 13 سال کی دو لڑکیوں سے زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔