گورنر کو اسمبلی بلاکر غیرقانونی اقدام پر پوچھا جائے، میاں اسلم اقبال

December 23, 2022

پنجاب کے سینئر وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ گورنر بلیغ الرحمان کو اسمبلی بلاکر غیر قانونی اقدام سے متعلق پوچھا جائے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ اسمبلیاں چل رہی ہوں اور توڑ دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران بجلی کا یونٹ 80 روپیہ یونٹ کرنے جارہے ہیں، یہ فارن ایجنڈے کے تحت ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے جا رہے ہیں۔

سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اقتدار میں رہ کر اپنے کیسز ختم کرنا چاہتی ہے جبکہ ہم اپنی اسمبلیوں کی قربانی دے کر ملک میں سیاسی استحکام لانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنی ذات سے بالا تر ہو کر کہا ملک میں سیاسی استحکام آنا چاہیے، گورنر کو اسمبلی بلایا جائے اور پوچھا جائے کیوں غیر قانونی اقدام کیا۔