• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن جو مرضی کرلے حکومت قائم رہے گی, پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ دشمن جو مرضی کرلے حکومت قائم رہے گی۔

پنجاب اسمبلی سے خطاب میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم کسی سے نہیں مانگتے، اللّٰہ اور اُس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے مانگتے ہیں، دشمن جو مرضی کرلے حکومت قائم رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کام کو جاری رکھیں گے، یقین سے کہتا ہوں آئندہ نسلیں دین کی خدمت جاری رکھیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ خاتم النبین صلی اللّٰہ علیہ وسلم بل اور قرآن پرنٹنگ اینڈ ریکارڈنگ بل منظور کرنے پر ایوان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائمری اسکول سے ایف اے تک قرآن کریم لازمی قرار دی گئی، اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں، مجھے میری کابینہ کو یہ سعادت بخشی۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ ختم نبوت پر جو قانون سازی ہوئی، اس کی عمران خان اور پی ٹی آئی کو سعادت ملی۔

قومی خبریں سے مزید