کوئٹہ میں دستی بم دھماکا، بچی اور خاتون سمیت 4 افراد زخمی

December 25, 2022

—فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک بچی اور ایک خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر ترجمان سول اسپتال کے مطابق دھماکے کے زخمی افراد اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں، جن میں ایک بچی اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کی شناخت عبدالقیوم، زبیر احمد، کائینات اور بی بی حوا کے نام سے ہوئی۔

کوئٹہ پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر 2 دستی بم پھینکے گئے تھے، جن میں سے ایک پھٹ گیا، جبکہ دوسرا ناکارہ بنا دیا گیا۔ اس کارروائی کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کی اور آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔