چوروں کو این آر او کے تحفظ کی روش ترک کی جائے، عمران خان

December 26, 2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کو این آر او کے تحفظ کی روش ترک کرکے فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے مشاورتی اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی حامل حکومت ہی معیشت سنبھالنے کی اہل ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نا بالغ فرزند کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قوم سوال پوچھ رہی ہے معیشت کی تباہی کے بعد کس کے اشاروں پر داخلی انتشار کو ہوا دی جا رہی ہے؟

اجلاس میں اراکین کے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکر کی بیرونِ ملک دورےپر روانگی کی مذمت کی گئی۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق اسپیکر کا جانبدارانہ کردار اور حکومت سے ملی بھگت پارلیمان کی توہین قرار دی گئی۔