پاکستان کے پاس فاسٹ بولنگ کا ٹیلنٹ کافی زیادہ ہے: کین ولیمسن

January 01, 2023

کین ولیمسن—فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن نے کہا ہے کہپاکستان کے پاس فاسٹ بولنگ کا ٹیلنٹ کافی زیادہ ہے،جب سے کرکٹ کھیل رہا ہوں پاکستان سے حیران کُن ٹیلنٹ آتا دیکھا ہے۔

کراچی میں ’جیو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئےکین ولیمسن نے کہا کہاگر اہم کھلاڑی ان فٹ بھی ہوں تو پاکستانی ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل کر کافی اچھا لگا، پچھلا میچ بہت زبردست ہوا، ہم نتیجہ حاصل کر سکتے تھے۔

کین ولیمسن نے کہا کہدوسرے ٹیسٹ کے لیے کنڈیشنز کے مطابق پلاننگ کریں گے،پاکستان جیسی ٹیم کے خلاف بھرپور پلاننگ کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے۔

کیوی کرکٹر نے کہا کہہر جگہ مختلف کنڈیشنز کا ملنا ٹیسٹ کرکٹ کو چیلنجنگ بناتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ نے حال ہی میں پاکستان میں زبردست کرکٹ کھیلی، آج کل کی بڑھتی ہوئی کرکٹ میں تینوں فارمیٹ کے لیے تیار رہنا چیلنج ہے۔

کین ولیمسن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہر ٹیم کے خلافبڑا اسکور کرنے کی کوشش کرتا ہوں،ہر ٹیم اپنی اسٹرینتھ کے حساب سے حکمتِ عملی اپناتی ہے۔