• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بابر اعظم—فوٹو بشکریہ پی سی بی
بابر اعظم—فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی گزرے سال 2022ء میں پیش آئے خوشی اور مایوسی کے لمحات پر گفتگو سامنے آئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر کھلاڑیوں اور بحیثیت ٹیم وائٹ بال کرکٹ کے حوالے سے 2022ء کافی اچھا رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے 2022ء میں 2 فائنل کھیلے جو اعزاز ہے، ایشیاء کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی خوشی کے لمحات رہے، ایشیاء کپ میں بھارت کو شکست دینا یادگار لمحہ رہا۔

کپتان نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سال ویسا نہیں رہا، 3 بڑی اور اچھی ٹیمیں پاکستان آئیں۔

بابر اعظم نے پاکستان میں ہونے والے انٹرنیشنل میچز کے دوران اسٹیڈیم آنے والے شائقین کی بھی تعریف کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید