مصباح الحق ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر خوش

January 06, 2023


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا کرکٹرز کو ہی فائدہ ہے۔

لاہور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی سے کرکٹرز کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ نئے سسٹم میں کھلاڑیوں کو مواقع بھی زیادہ ملیں گے، ڈیپارٹمنٹس کے لیے دوبارہ سے سسٹم بنانا چیلنج ہوگااور وہ ضرور اس چیلنج سے نبرد آزما ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ ڈیپارٹمنٹس تیار کھلاڑی لیتے تھے، ڈیپارٹمنٹس نے باصلاحیت کھلاڑی تیار کیے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہعمر اکمل کی مثال سب کے سامنے ہے جبکہ کئی اور بھی کھلاڑی ہیں۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ اب بھی ہماری کوشش ہوگی کہ کھلاڑیوں کو ڈیولپ کریں۔