• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز پہلے اپنے لیے لڑا، اب پاکستان کے لیے لڑ رہا ہے، راشد لطیف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد کی بیٹنگ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

راشد لطیف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سرفراز احمد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن دیا کہ ’وہ پہلے اپنی جگہ کے لیے لڑا، اب وہ پاکستان کے لیے لڑ رہا ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر دیگر اکاؤنٹس سے بھی سرفراز احمد کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمدنے نیوزی لینڈ خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد اب دوسرے میچ کی بھی دونوں اننگز میں نصف سنچری اسکور کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید