مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانےکا حکم

January 11, 2023

فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے اداکارہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود نازیبا مواد ہٹانےکا حکم جاری کر دیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی سنگین الزامات کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کیا تھا۔

اداکارہ مہوش حیات نے میجر (ر) عادلراجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت اور گھٹیا الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہمیرا نام اس نے“ایم ایچ” سے لکھا ہے، جبکہکبریٰ خان کے خلاف الزامات واپس لے لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات لگانے والے ذہنی بیمار ہیں،چاہتی ہوں کہ انہیں سزا دی جائے۔

اداکارہ نے بتایا کہایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا مگر کارروائی نہیں ہو رہی۔

انہوں نے درخواست کی کہ ان کیخلاف سوشل میڈیا پر موجود نازیبا مواد فوری ہٹایا جائے۔

وکیل خواجہ نوید احمد نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عادل راجا نامی شخص نے مہوش حیات پر سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے، الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے اور سوشل میڈیا پر موجود مواد فوری ہٹایا جائے۔

انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا مگر کارروائی نہیں ہو رہی۔

عدالت کے حکم کے بعد وفاقی حکومت پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

عدالت نے فریقین کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم جاری کیا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یوٹیوبر اور وی لاگر میجر(ر) عادلراجا نے ملکی معروف اداکاراؤں اور ماڈلز پر سنگین نوعیت کے نازیبا الزامات عائد کئے تھے۔

ان سنگین الزامات کے نتیجے میں اداکاراؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل اداکارہ کبریٰ خان نے بھی سندھ عدالت میںوی لاگر عادل راجا کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات سے میرے اور دیگر اداکاراؤں کے وقار کو مجروح کیا ہے۔

وکیل کبریٰ خان کا مؤقف تھا کہ ہتک آمیز مواد ہٹانے کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا تھا۔

جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا مواد بلاک کرنے کا حکم دے دیا تھا۔