سابق آرمی چیف کی دبئی میں سڑک کراس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

January 17, 2023


سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی دبئی میں سڑک کراس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جنرل (ر) قمر باجوہ ٹریک سوٹ اور جاگرز پہنے ہوئے مطمئن اور پرسکون دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق آرمی چیف اور ایک نوجوان سڑک کراس کرنے کےلیے زیبرا کراسنگ پر کھڑے ہیں اور سنگل گرین ہونے کے منتظر ہیں۔