بھارت کے بائیں ہاتھ کے اوپنر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی جانب سے تیز ترین سنچری بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد ابھیشیک شرما نے بھارتی اننگز کا آغاز کیا اور افغان بولرز کی خوب پٹائی کی۔
انہوں نے صرف 30 گیندوں پر سنچری اسکور کی، ابھیشیک شرما نے میچ میں 34 گیندوں پر 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی دھواں دار اننگز میں 11 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
اس طرح ابھیشیک شرما نے زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 33، 33 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔