کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ جمال شاہ کے فن پاروں کی شاندار نمائش جاری

January 19, 2023


کراچی میں بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ جمال شاہ کے فن پاروں کی شاندار نمائش جاری ہے۔

فلم ساز، مجسمہ ساز اور باکمال آرٹسٹ جمال شاہ کے فن پاروں کی نمائش کلفٹن گیلری میں ہو رہی ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔

اس موقع پر تخلیق کار جمال شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کھوئی ہوئی میراث کو پہچاننا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں انسانوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک ہو رہا ہے۔

جمال شاہ نے کہا کہ ہماری قوم بے توقیر ہوچکی ہے، میں نے اپنے فن پاروں میں اس تلخ حقیقت کی عکاسی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہحکمرانوں نے آرٹسٹ اور کلچر پر کبھی توجہ نہیں دی۔