پشاور میں انجیکشن سے فالج کا پہلا مریض صحت یاب

January 23, 2023

اسپتال حکام کے مطابق ایل آر ایچ میں فالج کے مریضوں کو انجیکشن مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں انجیکشن سے فالج کا پہلا مریض صحت یاب ہوگیا۔

فالج کا دورہ پڑنے پر مریض تو تین سے چار گھنٹے کے اندر اسپتال پہنچایا جائے تو انجیکشن سے مریض کو دائمی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں فالج سے بچنے کیلئے انجیکشن کا استعمال شروع ہوگیا ہے، انجیکشن سے فالج کا پہلا مریض صحت یاب ہوگیا۔

اسپتال حکام کے مطابق ایل آر ایچ میں فالج کے مریضوں کو انجیکشن مفت فراہم کیا جاتا ہے، مریض کی شریان میں بنا خون کا لوتھڑا ایک انجیکشن سے سے ختم کیا جاتا ہے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ فالج کا اٹیک ہونے پر تین سے چار گھنٹوں کے اندر مریض کو اسپتال لانا ضروری ہے، انجیکشن کے بعد مریض دائمی معذوری سے محفوظ رہتا ہے۔