بلوچستان: کیچ میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 77 نئے کیسز رپورٹ

April 09, 2024

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کوئٹہ سے صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کیچ میں رواں سال ڈینگی کے 400 سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کیچ کے مطابق کیچ میں ڈینگی کے زیادہ کیسز مارچ اور رواں ماہ رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی وائرس سے کیچ کے علاقے آبسر اور جوسک سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کیچ میں ڈینگی کا مچھر گھروں میں پانی کی ٹنکیوں میں موجود لاروا سے پھیل رہا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کی صورتحال کے پیش نظر ٹیچنگ اسپتال تربت میں ڈینگی وارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او کیچ ڈاکٹر ابوبکر نے اس حوالے سے بتایا کہ کیچ میں ڈینگی کے تدارک کےلیے اسپرے اور آگئی مہم شروع کر دی گئی ہے۔