مسلم لیگ ن کے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں، میاں نواز شریف، مریم نواز

January 25, 2023

بلیک برن (مظہر چوہدری )مسلم لیگ ن یورپ کے وفد نے لندن میں قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی ۔وفد میں کوآرڈینیٹر ن لیگ یورپ قمر ریاض خان ،سینئر نائب صدر چوہدری عمران لیاقت حقیقہ اور صدر ن لیگ صوبہ بلزانو اٹلی چوہدری مناف احمد شامل تھے۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں جنہوں نے بڑی جواں مردی سے پی ٹی آئی کی انتقامی سیاست کا مقابلہ کیا ہے اور ہر محاذ پر آج تحریک انصاف شکست کھا چکی ہے ،کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں، ہم انشاللہ ایک بار پھر دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آ کر ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے ۔مریم نواز نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپ سمیت پاکستان بھر سے ہمارے کارکنان متحد ہو کر اگلے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کمر بستہ ہو چکے ہیں۔