کراچی پولیس کو مطلوب لیاری گینگ وار کا اہم ملزم گرفتار

January 25, 2023

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان، بھتہ، فائرنگ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث لیاری گینگ وار کے ایک اہم ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم اویس بلوچ ولد اسماعیل، سنگھو لائن کا رہائشی اور گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار گینگسٹر اویس کا نام سندھ پولیس کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اویس کراچی آپریشن کے دوران کراچی سے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، جسے خفیہ اطلاع ملنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم اویس بلوچ ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ گرفتار ملزم اویس بلوچ سے تفتیش جاری ہے، اہم انکشافاتمتوقعہیں۔