اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئے

January 27, 2023

فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر نو سال کی کم ترین سطح پر آگئے۔

20 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 99 کروڑ ڈالر کم ہوئے، زرمبادلہ کے ذخائر 20 جنوری تک 9.45 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 92 کروڑ ڈالر کم ہوکر 3.67 ارب ڈالر رہے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.76 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.77 ارب ڈالر رہے۔