متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں زیادہ سے زیادہ انتظامی یونٹس بنائے جائیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں کل کی ریلی مکمل ریفرنڈم تھا، شہریوں کی امید اور فیصلوں کا متحدہ قومی موومنٹ ذریعہ بنی ہے، ایم کیو ایم کے کارکنوں نے ہر دور میں مشکلات کا سامنا کیا۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نسل پرست حکمرانوں نے کراچی کی آبادی کم کی، کل کی ریلی نے ریلا بن کر تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔