نینا گپتا اور ویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کی شادی

January 27, 2023

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نینا گپتا اور عہد ساز کرکٹر سر ویوین رچرڈز کی بیٹی اور فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا نے ایک سیکرٹ طور پر منعقد کی گئی تقریب میں اپنے بوائے فرینڈ ستیادیپ مشرا سے شادی کرلی۔

جمعہ کو اپنے انسٹاگرام پر مسابا نے شادی کا اعلان کرتے ہوئے اس موقع پر منعقدہ تقریب کی پہلی تصویر شیئر کی۔

تصویر میں مسابا شاندار عروسی لباس میں خاصی پرکشش نظر آرہی ہیں، جبکہ ان کے دولہا ستیا دیپ مشرا پنک کرتا پاجامہ زیب تن کیے ہینڈسم لگ رہے ہیں۔

اس جوڑے نے کورٹ میریج کی ہے۔ مسابا گپتا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا آج صبح میری شادی کی تقریب ہوئی، جہاں بہت ساری محبتیں، استحکام اور خوشیاں تھیں۔