کراچی: فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت، چھینی گئی گاڑی شیرشاہ سے برآمد

January 28, 2023

علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے منگھوپیر ناردن بائی پاس کے قریب چھینی گئی گاڑی پولیس نے شیرشاہ سے برآمد کرلی۔

گاڑی چھیننے کے دوران ملزمان نے نوجوانوقاص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق نوجوان سے چھینی گئی گاڑی شیرشاہ سے مل گئی ہے، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر تھانہ منگھوپیر منتقل کر دی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی سے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کی رات نوجوان کو گاڑی چھیننے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔