• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد مارے گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈومیل میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ آپریشن کیا تھا۔

مارے گئے دونوں مبینہ دہشت گرد پولیس پر حملوں اور آئی ڈی دھماکوں میں ملوث تھے، جن سے دو اے کے47 رائفلز، چار ہینڈ گرنیڈ، چھ میگزین، 150 کارتوس اور دو موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید