• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سائٹ ایریاولیکا چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سائٹ ایریاولیکا چورنگی کے قریب صبح سویرے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ واٹر ٹینکر اور ڈرائیور دونوں کو سائٹ اے تھانے منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 33 جبکہ ہیوی ٹریفک سے ہلاکتوں کی تعداد 142 ہوچکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید