امریکا: پولیس تشدد سے سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت، ویڈیو جاری

January 29, 2023

امریکا میں 7 جنوری کو پولیس کے تشدد سے ایک اور سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

ویڈیو میں ایک بچے کے باپ 29 سالہ نکولس کو اہلکاروں کی جانب سے گاڑی سے نکال کر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو سامنے آنے پر امریکا کے مختلف شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

شہریوں نے قاتلوں کو سزا دینے اور پولیس گردی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے عوام سے پُرامن رہنے کی درخواست کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کی ہلاکت کے الزام میں 5 اہلکاروں پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔