اسلام آباد: بنی گالہ عمران خان چوک کے قریب پولیس پر ملزمان کی فائرنگ، اہلکار جاں بحق

January 30, 2023

فائل فوٹو

اسلام آباد میںبنی گالہ عمران خان چوک کے قریب پولیس ٹیم پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ پولیس کی ٹیم ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے آئی تھی۔

پولیس نے کہا کہ دوران چھاپہ ایک ملزم طارق ولد یار محمد کو گرفتار کر کے لا رہے تھے، نامعلوم ملزمان نے پولیس کی گاڑی پر سامنے سے فائرنگ کر دی۔